(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں فوج مخالف نعرے لگانے پر مجبوری کیا جانے لگا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی خاتون سے ایک شخص سوال کرتا ہےکہ آپ کو کیسے معلوم ہے کہ ان سب کے پیچھے آرمی ہے،جس پر اوورسیز پاکستانی خاتون کا کہنا تھا کہ میں فوج کے بارے میں اتنی ریسرچ نہیں کرتی ، مجھے نہیں معلوم کہ اس کے پیچھے نواز شریف ہے، شہباز شریف ہے یا آرمی ہے۔
کیمرہ تھامے شخص دوبارہ سے خاتون سے سوال کرتا ہےکہ جب آپ کومعلوم ہی نہیں تو پھر آپ آرمی کے خلاف نعرے کیوں لگا رہی ہیں، جس پر نعرے لگانے والی خاتون جواب دیتی ہیں کہ نعرے بس لگانے پڑتے ہیں، جب آپ کو ترقی چاہیے ہو تو کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے ، خاتون مزید گویاں ہوئی اور بتایا کہ جلسے منعقد کروانے والوں کی مرضی سے نعرے لگانے پڑتے ہیں میرے جب دوست کہتے ہیں تو پھر میں آرمی کےخلاف نعرے لگاتی ہوں ۔