حکومتی اپیل مسترد، مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے پر قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی کی دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے کی اپیل مسترد کردی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ملک بھر سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں ، عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کرے گی،کارکنان پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں، کل سپریم کورٹ کے سامنے ملاقات ہوگی۔ سربراہ پی ڈیم ایم کاکہناتھا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔
پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا ۔ملک بھر سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں ، عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کرے گی۔کارکنان پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں، کل سپریم کورٹ کے سامنے ملاقات ہوگی۔یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) May 14, 2023
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے،وفاقی وزراءنے مولانا فضل الرحمان سے دھرنا سپریم کورٹ سے ڈی چوک منتقل کرنے کی اپیل کردی،مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزراکو دھرنا سپریم کورٹ سے ڈی چوک منتقل کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے