(ویب ڈیسک)ترکیہ میں انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 99 فیصد رزلٹ میں صدر ایردوان نے 49.41 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں ان کو پچاس فیصد ووٹوں کا ہدف مکمل کرنے کے لئے مزید عشاریہ.60% ووٹوں کی ضرورت ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق 99 فیصد رزلٹ میں صدر ایردوان نے 49.41 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں،اب ان کی صدارت کا فیصلہ دوسرے مرحلہ میں ہوگا۔ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 42.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان اب تک 5.3 فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔
یاد رہے کہ قبل از انتخاب ہونے والے پولز میں کلیچ دار اوغلو کو برتری حاصل کر دی تھی، جو اردگان کے دو دہائیوں پر محیط بیشتر اقدامات کو واپس لینے کا عہد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
واضح رہے کہ آج ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے ( پاکستان وقت کے مطابق 10 بجے ) شروع ہوا، شروع ہونے والی ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک جاری رہی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ترکیہ میں ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا، مختلف اندازوں کے مطابق 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوارکمال قلیچ داراوغلو کو اردوان کے مقابلے میں ہلکی برتری مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اپیل مسترد، مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے پر قائم