اوکاڑہ: سانپ کے کاٹنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

May 14, 2024 | 08:34:AM
اوکاڑہ میں سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں 3 سالہ احتشام کو کھیلتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں، سیزفائر ہے،مولانا فضل الرحمان

بچے کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سےبچہ  تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔