بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

May 14, 2024 | 09:26:AM
بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم،آئمہ خان،رضاملک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے 80 فیصد  سے زائد علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے  جبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 18 سے 20 مئی تک گرمی کی یہ لہر شدت اختیار کر جائے گی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر درجہ حرات 43 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری ہواؤں کے باعث شدید گرمی نہیں ہوگی البتہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا،موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا اور ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز جون کے آخری دنوں میں ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سےزیادہ40ڈگری تک جاسکتاہے،ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصدریکارڈ کی گئی،جبکہ آئندہ24گھنٹےمیں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔

ائیرکوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح176ریکارڈ  کیا گیا جس کے بعد لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں دوسرےنمبرپرآگیا۔

ائیرکوالیٹی انڈیکس کے مطابق  سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح194ریکارڈ،ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح176ریکارڈ اور  یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح176ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  بہاولپور اور گردونواح میں بھی  گرمی کی شدت میں اضافہ،رواں ہفتے بہاولپور ہیٹ ویو کی زد میں رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا،کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوزوکی جی ڈی 110 کی قیمت کتنی؟موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا،شہر میں ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیںزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ شام کے اوقات میں موسم دن کے مقابلے میں کچھ بہتر ہو جائے گا۔