امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی پر حملہ، آنکھ زخمی کردی

May 14, 2024 | 13:47:PM

(ویب ڈیسک)امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کو نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے راہ گیر نے  گھونسا مار  کر آنکھ زخمی کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راہگیر نے اچانک 66 سالہ اسٹیو بشسیمی کو گھونسا مارا جس سے ان کے چہرے اور آنکھ پر چوٹ آئی اور انہیں ہسپتال بھی جانا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کے باعث اداکار کی بائیں آنکھ میں زخم، سوجن اور خون بھی نکلا۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ 8 مئی کو پیش آیا، پولیس نے ملزم کا حلیہ اور تصویر جاری کردی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے،امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کا کہنا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یشما گل کو "ہیرامنڈی" اداکار کے پیغام پر خوشی کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایسے کئی حملوں کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں