معروف امریکی گلوکارہ کس اسلامک اسکالر کو فالو کرتی ہیں؟ دلچسپ انکشاف

May 14, 2024 | 14:24:PM
معروف امریکی گلوکارہ کس اسلامک اسکالر کو فالو کرتی ہیں؟ دلچسپ انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپز سے متعلق دلچسپ انکشاف نے سب کو حیران کردیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپز س کی ہے جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

معروف گلوکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں مداح اور انٹرنیٹ صارفین اداکارہ کے فالوورز پر حیرانگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور کچھ ان کی تعریف کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

جینیفر لوپز کے انسٹاگرام فالوورز، جبکہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہے، جس میں گلوکارہ کے فالوورز میں معروف مذہبی اسکالر سید محمد جواد قاضوینی بھی شامل ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپز جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 252 ملین کے قریب ہے، محض 1495 لوگوں کو فالو کر رہی ہیں، جن میں معروف عالم دین بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ اور حیرت انگیز تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے 2008 سے 2012 تک سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر یہ خبر وائرل تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جینیفر لوپز نے اسلام قبول کر لیا ہے، تاہم اس حوالے سے مصدقہ ذرائع سے خبر سامنے نہیں آئی تھی۔