سونا آج بھی 1200 روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے، 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے میں فروخت ہو رہا ہے
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 2337 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی سے پریشان افراد کی سنی گئی،سولر پینلز کے ریٹ گر گئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔