(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر دفاع کو برطرف کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعظم اندرئی بیلوسوف کو وزیر دفاع تعینات کردیا۔
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر چاہتے ہیں 2012سے وزیر دفاع رہنے والے سرگی شوئیگو کو روس کی سلامتی کونسل کا سیکریٹری بنایا جائے اور انہیں ملٹری صنعتی کمپلیکس کی ذمہ داریاں بھی دی جائیں،دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ملک کے تجربہ کار وزیر خارجہ سرگی لاوروف کو اپنی ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی سے پریشان افراد کی سنی گئی،سولر پینلز کے ریٹ گر گئے
ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تبدیلی اس لئے معنی خیز ہے کیونکہ روس 1980کی دہائی کے وسط میں سوویت یونین جیسی صورتحال کے قریب پہنچ رہا تھاجب فوج اور قانون نافذ کرنے والے حکام ریاستی اخراجات کا 7.4فیصد استعمال کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کی وجہ یہی ہے کہ اس طرح کے اخراجات کو ملک کے مجموعی مفادات کے مطابق یقینی بنانا بہت ضروری ہے جس کے لیے روسی صدر وزارت دفاع میں معاشی پس منظر کے حامل کسی سویلین کو لانا چاہتے ہیں۔