سیمنٹ مزید سستا ہو گیا،فی بوری قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟جانیے 

May 14, 2024 | 17:38:PM

(ویب ڈیسک )ملک بھر میں سیمنٹ کی رٹیل قیمت میں کمی کا رجحان  جاری ہے ۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط رٹیل قیمت 1207 روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلےمیں 1.41 فیصدکم ہے،ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط رٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.08 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتے  میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط رٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کی سنی گئی،پٹرول کتنا سستا ہوگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط رٹیل قیمت 1183 روپے، راولپنڈی 1179 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1230 روپے، لاہور میں 1270 روپے ریکارڈ کی گئی،فیصل آباد1230 روپے، سرگودھا1203 روپے، ملتان 1200 روپے، بہاولپور1230 روپے، پشاور1157 روپے اور بنوں میں 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ1173 روپے، کوئٹہ 1195 روپے اورخضدارمیں 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان

مزیدخبریں