(امانت گشکوری) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہر عدالتی فیصلے پر ادب سے سر تسلیم خم کریں گے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی، دورانِ گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کیا سزا یافتہ شخص کی براہ راست عدالتی نشریات دکھائی جا سکتی ہیں؟ جس پر وفاقی وزیر قانون نے جواب دیا کہ تاریخی طور پر ایسا ہوتا تو نہیں، عدالتی فیصلہ ہے ادب سے سر تسلیم خم کریں گے، اس طرح تو ہزاروں سزا یافتہ لوگ ہیں جو سزا یافتہ بھی ہیں اور جیلوں میں ہیں، یہ سب کچھ عدالتوں کو ہی ریگولیٹ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’خاور مانیکا بشریٰ بی بی کے ساتھ رجوع کرنا چاہتےتھے لیکن بانی پی ٹی آئی۔۔۔‘‘ وکیل خاور مانیکا نے بڑا دعویٰ کر دیا