پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہتر ہوئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے معیشت پر ششماہی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیاں گزشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی ہیں، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے سے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد رہی،مرکزی بینک کے مطابق سخت مالیاتی پالیسیوں میں تسلسل سے جاری خسارہ کم ہوا ہے۔ زرعی پیداوار میں بہتری اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے سبب جاری خسارہ کم ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلب کم ہونے کے باوجود مہنگائی کا زور رہا، پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں : سیمنٹ مزید سستا ہو گیا،فی بوری قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟جانیے