شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کیوں کیا گیا ؟ اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے اور ان سے رابطوں کیلئے ہی شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے جے یو آئی کے حوالے سے متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہی اعلیٰ قیادت نے انہیں سائیڈ کرتے ہوئے خاموش کروا دیا ، ذرائع تحریک انصاف کے مطابق مولانا فضل الرحمان اب مولانا محمد شیرانی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ، گرینڈ الائنس کی مولانا فضل الرحمان کو تاحال منانے کی کوششیں جاری ہیں ،اسد قیصر ، محمود خان اچکزئی اور مزید دو اہم ارکان کے مولانا فضل الرحمان سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں ، گرینڈ الائنس بھی مولانا فضل الرحمان کو احتجاجی تحریک میں شامل کرکے باقاعدہ میدان میں اترے گی ۔
ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی باتوں سے اندازہ ہوا کہ وہ مولانا محمد شیرانی کے ساتھ بیٹھنے کو بالکل تیار نہیں ، بانی تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو تحریک میں شامل کرنے کے لیے ہر صورت منایا جائے ، بانی تحریک انصاف نے عارف علوی کو بھی ملاقاتوں کا ٹاسک سونپ رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عدالتی فیصلہ ہے ادب سے سر تسلیم خم کریں گے: اعظم نذیر تارڑ