رائے کا اظہار اور آواز بلند کرنا عوام کا جمہوری حق ہے: اسامہ خلجی

May 14, 2024 | 20:44:PM

(24 نیوز) نامور پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اسامہ خلجی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرنا اور آواز بلد کرنا عوام کا جمہوری حق ہے۔

24 نیوز کے ماننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اسامہ خلجی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرنا اور آواز بلد کرنا عوام کا جمہوری حق ہے، سوشل میڈیا صارفین پر قواعد و ضوابط کے نام پر مختلف پابندیاں لگانے کیلئے قوانین لائے جا رہے ہیں، جب کہ پہلے ہی اس ضمن میں قوانین موجود ہیں مگر انہیں سیاسی  دباؤ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، جو لوگ حکومت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تنقید کرتے ہیں ان کے خلاف دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنا ریشم کو مہنگا پڑ گیا ، ایکسائز نے بڑا جھٹکا دے دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض یا نفرت انگیز مواد، ہراسگی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز وِنگ موجود ہے ، سوشل میڈیا کے اندر بھی ایسا میکنزم موجود ہے  جس کے تحت متاثرہ صارف رپورٹ کر سکتا ہے یا کمنٹس کا آپشن استعمال کرکے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر سکتا ہے، سوشل میڈیا نے ہر فرد کو اظہار رائے کی آزادی دی، سوشل میڈٰ یا پر پابندی فریڈم آف سپیچ کے حق کے خلاف تصور ہو گی اور اس سے بین الاقوامی سطح پر ہمارا امیج کچھ بہتر نہیں جائے گا ۔

مزیدخبریں