بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالنے کا معاہدہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے,دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے،ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار منصوبے کے لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا،چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت کرے گا، ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے،بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سےگزرے بغیر جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ اچانک یوکرین پہنچ گئے