چیمپیئنز ٹرافی2025، تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی سیکیورٹی سربراہ کا پاکستان کا دورہ

May 14, 2024 | 21:31:PM

(24 نیوز) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی سربراہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ہیڈ آف سیکیورٹی ڈیو مسکر نے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور دیگر حکام سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات میں چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کے سیکیورٹی سربراہ کے دورے کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹرز کا پاکستان سے سیریز کو آئی پی ایل پر ترجیح دینا سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوا، انوکھا مطالبہ کر دیا

8 ٹیموں پر مشتمل چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، ٹورنامنٹ کی میزبانی اور پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھارت کے سوا کسی بھی ملک نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے اور یہ دیکھنا ہو گا کہ مودی حکومت بھارتی ٹیم کو پاکستاب بھیجنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا تھا کہ اگر بھارتی حکومت ٹیم بھیجنے کی اجازت دیتی ہے تو صرف اسی شرط پر ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے۔

مزیدخبریں