لیبیا: 26 ٹن سونا سمگلنگ سکینڈل، ملزمان کے خلاف تحقیقات کا اعلان

May 14, 2024 | 21:49:PM
لیبیا: 26 ٹن سونا سمگلنگ سکینڈل، ملزمان کے خلاف تحقیقات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) لیبیا میں سونا اسمگلنگ اسکینڈل میں زیرحراست ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی افریقی ملک میں سونا اسمگلنگ اسکینڈل میں ملزمان کے خلاف تحقیقات کا اعلان اٹارنی جنرل آفس نے کیا، زیرحراست ملزمان میں مصراتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں چیف کلکٹر کسٹم اور متعدد اہم عہدیدار شامل ہیں، زیرحراست ملزمان کے خلاف تقریبا 26 ٹن سونے کی اینٹیں بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کا الزام ہے۔

عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی ان اینٹوں کی مالیت 1 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر ہے، ملزمان کو طویل عرصے کی تحقیقات کے بعد اتوار کو حراست میں لیا گیا تھا، لیبیا کے سونے کے ذخائر کی گمشدگی کی نشاندہی گزشتہ سال ورلڈ گولڈ کونسل نے کی تھی، کرنل قذافی کی 2011 میں معزولی کے وقت ملک میں سونے کے ذخائر 143 اعشاریہ 82 ٹن تھے جو سال 2014 میں 116 اعشاریہ 64 ٹن تک کم ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں سونا اسمگلنگ اسکینڈل کا اہم کردار کمبائنڈ آپریشنز کا سربراہ ابوالقاسم الصمدی مفرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریشم کو 5سال سے ٹیکس نہ دینے پر نوٹس جاری