(24 نیوز) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے کےلیے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے ورلڈکپ سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز کےلئے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جس پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر سیخ پا ہیں، ایک اخباری کالم میں سنیل گواسکر نے لیگ پر نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دینے والے پلیئرز پر تنقید کے تیر تیر برساتے ہوئے لکھا کہ فرنچائز کو اپنی دستیابی ظاہر کرنے کے بعد یوں ایونٹ سے دستبردار ہو کر کھلاڑیوں نے فرنچائز کو مایوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی خزانے کا منہ کھول دیا
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی سی سی آئی کو چاہیے کہ ان فرنچائزوں کو اس بات کی اجازت دیں کہ وہ پلیئرز کے معاوضے سے کٹوتی کریں اور ساتھ ساتھ انگلش کرکٹ بورڈ کو پلیئرز فیس کا طے شدہ کمیشن بھی ادا نہ کیا جائے۔سنیل گواسکر نے کہا کہ ای سی بی کو پلیئرز ریلیز فیس اس لیے دی جاتی ہے کیوں کہ بورڈ پلیئرز ریلیز کرے لیکن اگر بورڈ ایسا نہیں کر رہا تو اس پر بی سی سی آئی کو ایکشن لینا چاہیے۔