سعودی وژن 2030 بہت دلچسپ اور متاثر کن ہے ، برطانوی وزیر تجارت

May 14, 2024 | 22:57:PM
سعودی وژن 2030 بہت دلچسپ اور متاثر کن ہے ، برطانوی وزیر تجارت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) برطانوی وزیرتجارت لارڈ ڈومینک جانسن نے سعودی عرب کے وژن 2030 کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہت دلچسپ اور متاثر کن قرار دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیرتجارت لارڈ ڈومینک جانسن نے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030 بہت ہی دلچسپ ہے، سعودی عرب کو آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لارڈ ڈومینک جانسن ان دنوں سعودی عرب اور برطانیہ کی مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی ایک بڑی کاروباری، سیاحتی اور ثقافتی نمائش گریٹ فیوچرز میں شرکت کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران برطانوی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل شہریوں کو سعودی عرب میں مواقع تلاش کرنے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے دستیاب مواقع کی طرف رہنمائی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے امکانات روشن ہیں، بہت امید ہے کہ ایسا جلد ممکن ہو جائے گا، خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں، دونوں طرف ان تعلقات کی اہمیت غیر معمولی ہے، نیز فریقین میں خیر سگالی کا جذبہ موجود ہے۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیر مملکت نے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، امارات کے مبادلہ اورکویت انوسٹمنٹ اتھارٹی سمیت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے خودمختار دولت کے فنڈز کو اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: نرسنگ کے شعبے میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ