دبئی لیکس میں نام آنے کے بعد شیر افضل مروت کا وضاحتی بیان

May 14, 2024 | 23:37:PM

(طیب سیف) دبئی لیکس میں نام آنے کے بعد  عمران خان کے سابق وکیل اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں ،اسے پاکستان کے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز بشمول ایف بی آر، الیکشن کمیشن آف پاکستان وغیرہ کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے رجسٹرڈ اور ڈکلیئر کیا گیا ،اس کی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جا سکتی ہے، میں نے 2018 کے نامزدگی فارموں میں بھی اس کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ ریشم کو 5سال سے ٹیکس نہ دینے پر نوٹس جاری

مزیدخبریں