(ویب ڈیسک)سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں شوہر کے مذاق پربیوی کی خودکشی کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی خاتون فوزیہ کے کزن نے الزام عائد کیا ہے کہ فوزیہ کو اس کی ساس اور سسر نے قتل کیا ہے۔ پولیس نے کزن کی درخواست پر فوزیہ کی ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں فوزیہ نامی خاتون نے پھندا لگا کر مبینہ خود کشی کرلی تھی۔ فوزیہ کے ساتھ اس کے شوہر محمد رمضان نےفون پر مذاق کیا اور کہا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: نشے میں دھت دلہابارات لے آیا۔۔دلہن نے پھر کیا کیا۔۔اہم خبر جانیے
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ محمد رمضان نے7 سال قبل فوزیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی نے الزام عائد کیا کہ فوزیہ کو اس کے ساس اور سسر نے قتل کیا ،خودکشی کی تحقیقات جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ہنسنا منع ہے۔ فوٹو شوٹ کروانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ ویڈیو وائرل