ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیشرفت۔۔ اہم ثبوت مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایم پی اے کے گن مینوں کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاوس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کنویں سے کپڑے اور موبائل فون نکالا گیا۔ پولیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کا مذاق۔۔خاتون کی خود کشی۔۔ معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا
تفتیشی حکام نے بتایا کہ کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پرپہنچی، موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے۔ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے فارنزک آڈٹ کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔فارنزک رپورٹ آنے پر تفتیش میں پیشرفت ہو گی۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور ان کے دو ملازمین سمیت 5 افراد کو گرفتارکیا گیا تھا جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نے اپنی عبوری ضمانت کروا لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل۔۔ آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں آج جوڑ پڑیگا