کورونا سے 11 افراد جاں بحق۔۔کیسز میں کمی آنے لگی

Nov 14, 2021 | 12:30:PM

 (24 نیوز) کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے لگی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 263 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 این سی او سی کے اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 606 ہو گئی۔33 ہزار 760 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 263 افراد میں  وائرس کی تصدیق ہوئی ،ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ1114 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںناظم جوکھیو  قتل کیس میں بڑی پیشرفت۔۔ اہم ثبوت مل گئے

مزیدخبریں