(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک بزنس مین نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف دھوکادہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیاجس میں دونوں میاں بیوی سے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔درج کئے گئے مقدمے کے مطابق شلپا اور راج کندرا نے ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے پیسے لیے۔ مدعی علیہ سے بھی انہوں نے پیسے لئے ہیں۔
شکایت کنندہ نے شلپا اور راج کندرا پر یہ الزام لگایا ہے کہ جب انہوں نے انٹرپرائز کا بزنس شروع کیا تو ان سے ایک کروڑ 51 لاکھ روپے لئے تھے جب پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو انہیں دھمکیاں دی گئیں۔
واضح رہے کہ رواں برس 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 20 ستمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی 50 ہزار روپے کی ضمانت کے عوض رہائی ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کتے کی ڈرا ئیونگ ۔۔مالک کی گاڑی ٹھوک کر فرار ۔۔ویڈیو وائرل