کیاایشوریا رائے پھر امید سے ہیں؟اہم خبر سامنے آ گئی

Nov 14, 2021 | 14:21:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق مِس ورلڈ اور ابھیشیک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے کے دوبارہ حاملہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے بچن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔حال ہی میں اایشوریا رائے بچن کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔
 ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک مختصر سفر کے لئے جا رہے تھے، تاہم پاپا رازی نے دیکھا کہ اداکارہ جنہوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا، پرس سے اپنا پیٹ چھپا رہی تھیں۔ اس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


 ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو غیر اخلاقی تصاویر اور مواد سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم خبر

مزیدخبریں