(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی معروف آٹو کمپنی سوبارو نے اپنی پہلی اور مکمل الیکٹرک کار کی رونمائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی سوبارو کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی دلکش ڈیزائن کی حامل گاڑی کو ’سولٹیرا‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ سوبارو اور ٹویوٹا موٹر کورپ کے دو سال طویل مشترکہ پراجیکٹ کا نتیجہ ہے۔
اگلے پہیوں پر چلنی والی سولٹیرا ایک چارجنگ میں 330 میل جبکہ ’فور وہیلر‘ سولٹیرا 285 میل کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
ٹویوٹا اور سبارو کا کہنا ہے کہ ان کا مشترکہ ای وی وینچر دونوں برانڈز کی طاقت کو بڑھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو۔۔شعیب اختر نے بڑا بیان جاری کردیا
اس طرح ایس یو وی ٹویوٹا کے تجربے کو الیکٹرک ٹیکنالوجی اور سبارو کی فور وہیل ڈرائیو اور آف روڈ مہارت کے ساتھ جوڑیں گے تاہم سوبارو کا ارادہ ہے کہ وہ ٹیوٹا بی زیڈ فار ایکس کی نسبت سولیٹرا میں زیادہ بہتری لائے۔
اگلے پہیوں پر چلنی والی سولٹیرا میں ایکس موڈ اے ڈبلیو ڈی کی صلاحیت بھی ہے جس سے یہ کار نہ صرف بنجر بلکہ کچی سڑکوں پر آسانی سے چل سکے گی۔
جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی الیکٹرک 4,690 ملی میٹر لمبی، 1,860 ملی میٹر چوڑی اور 1,650 ملی میٹر اونچائی ہے، جو اس وقت موجودہ فارایسٹر کے سائز کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیاایشوریا رائے پھر امید سے ہیں؟اہم خبر سامنے آ گئی