کیا شعیب ملک نے کرکٹ چھوڑ دی؟۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤںڈر شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کررہی ہیں، خبروں میں بظاہر یہ تاثر پیش کیا جا رہا کہ شعیب ملک نے دورہ بنگلہ دیش کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 39 سالہ شعیب ملک 2015 میں ٹیسٹ اور ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، فی الحال ان کی تمام تر توجہ مختصر دورانیے کی کرکٹ پر مرکوز ہے۔
انجرڈ صہیب مقصود کی جگہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے کے بعد شعیب ملک نےورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے 182 کے اسٹرائیک ریٹ اور 50 کی اوسط کے ساتھ 100 رنز بنائے اور اب دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹی ٹوئںٹی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیاایشوریا رائے پھر امید سے ہیں؟اہم خبر سامنے آ گئی
ریٹائرمنٹ کی خبروں پر شعیب ملک کے مینجر کا بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک دورہ بنگلہ دیش کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہےاور جب وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے تو باضابطہ طور پر سب کو بتا دیا جائے گا، براہ کرم اس طرح کی تمام بے بنیاد افواہوں کو نظر انداز کر یں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی، اسکواڈ بنگلہ دیش میں ایک روز قرنطینہ کرے گا، کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکہ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ پہلا ٹی ٹوئنٹی 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جاپانی کمپنی سوبارو نے بجلی سے چلنے والی کار متعارف کروا دی