چوکیدار کے بیٹے کی محبت میں پاگل لڑکی نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی اور محبت کرنا کوئی جرم نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے سماج میں پسندکی شادی کو اس قدرمعیوب سمجھا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کی پسند معلوم ہونے کےباوجود اچھے اچھے رشتوں سے بھی انکارکردیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے نارائن گوڑہ میں کم عمر لڑکی نے محبت کی راہ میں رکاوٹ بننے پر اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رام کرشنا نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایک عمارت میں رہائش پذیرتھا کہ اس دوران اسکی نابالغ بیٹی کو بلڈنگ کے چوکیدار کے بیٹے سے محبت ہوگئی۔ لڑکی کے والد کو جب اس واقعہ علم ہوا کہ اسکی بیٹی اور چوکیدار کا بیٹا ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو اس نے چوری کے الزام میں لڑکے کو گرفتار کروا دیا۔ بعد ازاں رام کرشنا فیملی کے ساتھ کشائی گوڑہ منتقل ہوگیا۔
محبت انسان کو اندھا کردیتی ہے اس میں کوئی شک نہیں جیل سے رہائی کے بعد چوکیدار کا بیٹا اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے علاقے پہنچ گیا جہاں دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم لڑکی کا باپ ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔
جب لڑکی نے دیکھا کہ اس کا باپ کسی بھی صورت ان کی شادی کیلئے راضی نہیں ہوگا توبیٹی نے اپنے آشنا اور اس کے ساتھیوں کیساتھ مل کر پر اپنے ہی باپ کو ابدی نیند سلا دیا۔
تفتیش کرنے پر پولیس کو معلوم ہوا کہ بیٹی نے اپنے آشنا چٹی بھوپال کے ساتھ باپ کو قتل کیا اور اسے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس نے مقتولہ کو اس کے آشنا اور ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیاایشوریا رائے پھر امید سے ہیں؟اہم خبر سامنے آ گئی