آسٹریلیا پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا

Nov 14, 2021 | 18:37:PM

 (24نیوز)آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کو شکست دے کرپہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا،کینگروز نے کیویز کو فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مارش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مچل مارش نے 31 گیندوں پر ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کی تیز ترین نصف سنچری بھی بنائی۔بہترین کارکردگی دکھانے پر آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کو مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا جبکہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا  ڈیوڈ وارنر 53 رنز اور گلین میکسویل نے 28 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کا پہلا کھلاڑی تیسرے اوورز میں 28 رنز پر آؤٹ ہوا اور ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 76 رنز پر گر گئی جب مارٹل گبٹل 35 بالز پر 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 144 رنز پر تیسری اور 148 رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی۔کیوی ٹیم کے کپتان ولیمسن 85 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اور ایڈم زمپا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے گھر کا ٹی وی کیوں توڑا ??خود بتا دیا

مزیدخبریں