گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان

Nov 14, 2021 | 19:30:PM

 (24نیوز) وزارتِ پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق حکمتِ عملی سامنے آگئی ہے جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختون خوا کے صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی ۔باقی وقت گیس بند رہے گی اور چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔سو
ئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے لئے صبح، دوپہر اور شام کو گیس دینے کا شیڈول تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، پھر دن ساڑھے 11 بجے سے 2 بجے تک اور پھر شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔
سوئی ناردرن کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کی فراہمی کے اس شیڈول کا نفاذ دسمبر سے ہو گا اور اس پر فروری تک عمل ہو گا۔ذرائع کے مطابق رات کو گیس ہیٹر نہیں جل سکیں گے تاہم حکومت نے رات کر بجلی کے ہیٹر چلانے والوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ا علان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔

مزیدخبریں