(24 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 12تا 15 سالہ بچوں کی ویکسی نیشن جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کی ویکسی نیشن 15تا 27نومبر معطل رہے گی۔اس حوالے سے این سی او سی نے یہ بھی بتایا کہ ویکسی نیشن کی معطلی کا فیصلہ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے باعث ہوا۔ قومی انسداد خسرہ و روبیلا مہم 15تا 27نومبر جاری رہے گی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کورونا کی صورت حال میں بہتری پر کیا گیا، کورونا کی پابندیوں پر نظر ثانی کا مقصد شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے، ویکسی نیشن کی بہتر شرح والے شہروں کیلئے پابندیوں میں نرمی ہوگی، کورونا پابندیوں میں نرمی سے زندگی معمول پر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم کہاں ہے؟ اہم خبر آگئی