منظر صہبائی سے پہلی ملاقات کب ہوئی ؟ اداکارہ ثمینہ احمد نے سب کچھ بتا دیا

Nov 14, 2021 | 20:19:PM

(ویب ڈیسک )ثمینہ احمد ایک قابل احترام اداکارہ ہیں اور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اہم مقام رکھتی ہیں ۔ثمینہ احمد نے چندماہ قبل منظر صہبائی سے شادی کی تودونوں میڈیاکی خبروں کی زینت بن گئے۔
واضح رہے کہ یہ کورونا کا ٹائم تھا ، لوگ مایوس ہو کر اپنے گھروں میں قیدتھے اسی دوران اس خوبصورت جوڑے کی شادی کی تصاویر لوگوں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ۔


ایک انٹرویو میں ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے اپنے تعلقات سے لیکر شادی تک تمام رواداد سنائی،ان دونوں کا کہناتھا کہ انہوں نے کوویڈ19 کے دوران شادی کی ،ان کا کہناتھا کہ انہوں نے ہم نے یہ نہیں سوچا کہ دنیا کیا کہے گی ہم نے اپنے بارے میں سوچا اور سادہ انداز میں شادی کی۔


ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی ملاقات دھوپ کی دیوارکے سیٹ پر ہوئی اور پھر دونوں میں گھنٹوں فون پر بات چیت ہوتی رہی اور آخرکار وہ زندگی کے ساتھی بن گئے ۔
ثمینہ احمد کاکہناتھا کہ زندگی ایک مہم جوئی کا نام ہے جس میں کبھی اتار اور کبھی چڑھاﺅآتا ہے،ان کاکہناتھا کہ منظر وہ شخص ہے جس نے مجھے بہت متاثر کیا۔منظر صہبائی نے کہا کہ میں نے ثمینہ سے کہا کہ وہ اپنے خول سے باہر آئے اور دنیا کو دریافت کرے،ثمینہ احمد کاکہناتھا کہ ان کے تمام دوست اور گھر کے افراد شادی کے فیصلے سے بہت خوش تھے ۔


منظر صہبائی نے کہاکہ ان کی شادی بالکل سادگی میں ہوئی، مزاح میں کہناتھا کہ انہیں شادی کیلئے کوئی سپانسر نہیں مل سکا،ان کاکہناتھا کہ وہ دیکھ چکے ہیں کہ بہت سے لوگ شادی کیلئے سپانسرز تلاش کرتے ہیں اور مختلف برانڈز کو مدعو کرتے ہیں مگر ہماری شادی ایسی نہیں تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق این سی او سی کا نیا حکم نامہ جاری

مزیدخبریں