(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی تاریخ کا بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔
مچل سٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں چار اوورز میں 60 رنز دیئے اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اتنی بری گیند بازی کسی نے نہیں کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لستھ ملنگا کے پاس تھا جنہوں نے 2012 کے ورلڈ کپ فائنل میں چار اوورز میں ویسٹ انڈیز کو 54 رنز دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیزخواتین کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی