کتے پر حملہ آور مگرمچھ خاتون کی چپل سے ڈر گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خاتون کی اپنی چپل سے مگر مچھ کو ڈرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، واقعے کی ویڈیو سابق این بی اے کھلاڑی ریکس چیمپ مین سے شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں کسی انسان کا خطرناک جانور سے کسی نہ کسی موقع پر سامنا ہو ہی جاتا ہے مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے خطرناک جانور صرف ایک جوتے سے ڈر کر بھاگ جائے۔
جی ہاں! آسٹریلیا کے شمال میں واقع کاکاڈو نیشنل پارک ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ہمراہ دریا کنارے آرام سے کھڑے موسم سے لطف اندوز ہورہی ہے کہ اچانک ایک مگرمچھ تیرتا ہوا ان کی جانب بڑھنے لگا۔
خاتون نے مگرمچھ کو دیکھ کر اپنے دو پٹی والی جوتی پاؤں سے نکالی اور زور دار انداز میں اپنے ہاتھ پر ماری جس کی آواز سے مگرمچھ ڈر کر تیزی سے واپس بھاگ نکلا۔خاتون کا خوفزدہ ہونے کے بجائے ہوشیاری اور عقل مندی کا مظاہرہ کرنے نے کتے کی جان بچادی۔
یہ ویڈیو دراصل 2016 کی ہے جسے دوبارہ ریکس چیمپ مین نے ٹوئٹر پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اس ویڈیو کو اب تک 14 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
Alligators? No problem — la chancla … pic.twitter.com/EVkPhMppj2
— Rex Chapman???????? (@RexChapman) November 11, 2021
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے زیادتی کیس میں سابق وزیر کو بڑی سزا سنا دی