آسٹریلیا کے آل راﺅنڈ گلین میکسویل کی ٹانگ ٹوٹ گئی

Nov 14, 2022 | 00:56:AM

 (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے آل راؤنڈ گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ واقعہ میلبرن میں ہفتے کی شب پیش آیا جہاں میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کےلئے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پاو¿ں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اور دوست سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گر پڑے، کرکٹر کے دوست ان کی ٹانگ پر گرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔ڈاکٹرز نے آسٹریلوی کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی اسکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ حادثے میں ہلاک

مزیدخبریں