ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 487 ٹیسٹ کئے گئے، 41 مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 487 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 41 مریض رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 91 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پشاور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 332 ٹیسٹ کئے گئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں کورونا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے،پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 51 فیصد رہی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 984 ٹیسٹ کیے گئے، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10 مریض رپورٹ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 02 فیصد رہی،فیصل آباد میں کورونا کے 305 ٹیسٹ ہوئے، 3 کیسز رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 98 فیصد رہی ۔
اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے کورونا کے 245 ٹیسٹ کئے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 2 مریض رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 82 فیصد رہی ،راولپنڈی میں کورونا کے 807 ٹیسٹ کئے گئے، راولپنڈی میں کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 12 فیصد رہی ۔