ایلون مسک کی خفیہ پوسٹ پر لاکھوں صارفین کا ردعمل

ایلون مسک نے ٹویٹر اکاونٹ پر خفیہ پوسٹ کا اشتراک کیا ہے جو 424 لاکھ سے زیادہ رائے پر مشتمل تھی

Nov 14, 2022 | 12:59:PM
ایلون مسک - ٹیسلا - روبوٹ - ٹیکنالوجی - پاکستان - 24نیوز - Optimus
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایلون ماسک نے حال ہی میں سوشل میڈیا کا بڑا پلیٹ فارم اپنے نام کیا،ٹیسلا کے مالک ٹویٹر خریدنے پر تمام نیوز چینل میں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔انھوں نے اعلیٰ عہدیداروں اور پورے بورڈ کو برطرف کرنے سے لیکر سوشل میڈیا کمپنی کے کام میں تبدیلیوں تک کافی ہل چل مچا رکھی ہے۔

 دنیا بھر کے لوگ ٹویٹر میں ہونے والی تبدیلیوں اور نئے قوانین متعارف  کروانے کی باتیں کر رہے ہیں، لوگ تبدیلیوں کی بات کرتے ہوئے ارب پتی  ایلون ماسک سے ٹویٹر میں بوسٹ کا خاتمہ بھی چاہتے ہیں، ایلون مسک کی پوسٹ پر 424 لاکھ تک لوگوں کا ردعمل آیا ہےجو مائیکروبلاگنگ سائٹ پر ان کی پوسٹ کا واضح ثبوت موجود ہے۔

 
ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انھوں نے دو ایموجیز  کو شامل کیا، ایک روبوٹ تھا جو بوٹ کی علامت تھادوسرا قبر کے پتھر کی علامت تھا، پوسٹ میں ایلون ماسک نے بوسٹ ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ ایلون مسک کا یہ اشارہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے بوسٹ اور ٹرولز کو ختم کرنے کیلئے تھا۔یہ اشارہ بلیو ٹکس کیلئے8$ جارج کرنے کے بعد کیا گیا۔