(24نیوز)مری میں انتظامی امور کیلئے ایکشن پلان کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق برف باری سےقبل مری کا ایکشن پلان حکومت پنجاب کو پیش کر دیا گیا اور مری میں انتظامی امور کیلئے اڑھائی ارب سے زائد فنڈزمنظورکرلئے گئے ہیں ۔برف ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کی خریداری کی اجازت بھی مل گئی اور مشینوں کے ساتھ دیگر گاڑیوں کی خریداری کیلئے ایک ارب19کروڑ منظور کر لئے گئے ۔
ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں 100درجہ چہارم کی بھرتیوں کیلئے بھی فنڈمنظور کئے گئے جبکہ مری میں سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کیلئے 20 کروڑ منظور کر لئے گئے ۔محکمہ مواصلات کو جلد از جلد مشینری خریدنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔