عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا:خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا،عمران خان نے کل کہا ہے میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی،اس آدمی کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی آرمی چیف تعیناتی سے متعلق پارلیمنٹ کی راہ داری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ انکا معاملہ ہے، اس موقع پرصحافی نےسوال کیا کہ عمران خان نے امریکی سازش پر بیان تبدیل کیا ہے کیا اب بھی اسےسازش کہا جائے گا؟ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے،گزشتہ چار سال سے کتنی باتیں کیں کسی بات پر عمران خان کھڑا رہا ہے؟
صحافی نےسوال کیا کہ کیا آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ ہو چکا ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا،نواز شریف کا آرمی چیف تعیناتی میں کوئی کردار ہے ،صحافی کا سوال، خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی پر مشورہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،وزیر اعظم ہی آرمی چیف تعیناتی کا فیصلے کریں گے ۔
صحافی نےسوال کیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی،اس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی یہ ہوائی خبریں ہیں۔