(24 نیوز)بھارتی میڈیا پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا ڈھٹائی سے اعتراف کرنے لگا،تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے تعاون سے جوہر ٹاﺅن لاہور میں حافظ سعید کو قتل کرنے کی کوشش کا اعتراف کرلیا۔کیا بھارت کو یقینی دہانی کرائی تھی کہ اگر وہ اس کا سرعام اعتراف بھی کر لئے تو کچھ نہیں ہوگایا اس نے خود سے سمجھ لیا تھا کہ پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ اس اعترافی بیان پر کوئی ردعمل دے سکے۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا پاکستان میں خفیہ طور پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تو تھاہی اب سرعام اس کا اعتراف بھی کرنے لگا ، خطے میں بھارت مافیا ریاست کے روپ میں سامنے آنے کا ثبوت بھارتی چینل کی وائرل ویڈیو ہے جس میں را کی دہشتگردی کو گلیمرائز کیا گیا،ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہاں ہم غنڈے ہیں، مخالف ممالک میں بم حملے کراتے، جس نے جو کرنا کر لے۔
بھارتی چینل کا کہناہے کہ 23 جون 2021، جوہر ٹاؤن لاہور کار بم دھماکہ ”را “نے ٹی ٹی پی کے ذریعے کروایا،بھارتی چینل کے پروگرام میں اینکر شمس طاہر خان کے ذریعے ساری تفصیلات منظر عام پر لائی گئیں ،جوہر ٹاو¿ن دھماکے کے ہینڈلر سے لے کر استعمال ہونے والی گاڑی تک تمام تفصیلات بتا دی گئیں۔بھارتی چینل کے اینکر کاکہناتھا کہ جوہر ٹاؤن دہشتگردی دراصل حافظ سعید کو قتل کرنے کیلئے تھی۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا بھارت کو اس سنگین اعتراف پر تحفظ کی کوئی یقین دہانی دی گئی ہے؟کیا بھارت یہ سمجھ بیٹھا کہ وہ اتنی طاقتور مافیا ریاست بن چکا کہ پاکستان کمزور ہے اور اس دہشت گردی پر خاموش رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا:خواجہ آصف