سینئرصحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کے حوالے

Nov 14, 2022 | 18:30:PM

(24نیوز)سینئرصحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  شہید ارشد شریف کے قریبی عزیز نے پوسٹ مارٹم رپورٹ وصول کی،ارشد شریف کی لاش پر بارہ زخم پائے گئے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا۔ 

شہید ارشد شریف کی گردن کے بائیں جانب زخم موجود تھا،ارشد شریف کی کمر کے بالائی حصے پر زخم کا نشان پایا گیا،ارشد شریف کی کمر پر موجود زخم کے گرد سیاہ نشان موجود تھا،ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے،ارشد شریف کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا،ارشد شریف کی کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی، ارشد شریف کے دماغ کے بائیں جانب متاثر ہوا تھا۔

مزیدخبریں