خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمال ، پنجاب میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Nov 14, 2022 | 19:15:PM

(24نیوز) خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روز بھی اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال، اوکاڑہ،فیصل آباد، میاں چنوں، بہاولپور، ملتان ، سکھر اور گردو نواح میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔  بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں