دیپالپور ، میں راستہ نہ دینے پر بااثر ملزمان کا نوجوان پر تشدد

Nov 14, 2022 | 21:01:PM
دیپالپور ، میں راستہ نہ دینے پر بااثر ملزمان کا نوجوان پر تشدد
کیپشن: دیپال پور میں بااثر ملزمان کا نوجوان پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دیپالپور میں تھانہ سٹی کے علاقے گورنمنٹ کالونی گلی میں گاڑی کو راستہ نہ دینے پر بااثر ملزمان کا نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ بااثر ملزمان نے نوجوان کو درخت سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ درخت سے باندھ کر تشدد کرنے کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کرلی۔ ملزمان نوجوان کو درخت کے ساتھ الٹا باندھ کر ڈنڈے سوٹوں کا آزادانہ استعمال کر کے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ فوٹیج منظر عام آنے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ واقعے کا نوٹس مقامی پولیس نے بااثر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماراناشروع کر دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا