(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 1800 ارب روپے کے کسان پیکج 2022 کی منظوری دیدی گئی، جس کے تحت کاشتکاروں کو 1802 ارب روپے کے زرعی قرضے دیئے جائیں گے جبکہ یوریا کی بوری کی قیمت 13750 روپے سے کم کرکے 11250 روپے کی جائے گی ،تین لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا ۔
ای سی سی اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کی منظوری دی گئی ، اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور گیس کی درآمد پر 16.75 ڈالر پریمیئم کی منظوری دی گئی،پریمیئم پی ایس او کے علاوہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا ۔
وزیر خزانہ نے میگا سولر منصوبوں کیلئے سیکیورٹی پیکیج معاہدے کی بھی منظوری دیدی جبکہ سولر منصوبوں کیلئے خصوصی ادائیگیوں اور سہ ماہی انڈیکسیشن کی تجویز مسترد کردی گئی۔
حکومت بلٹ آپریٹ اینڈ ٹرانسفر بنیادوں پر سولر منصوبے لگانا چاہتی ہے ،سولر منصوبے مہنگی بجلی کی پیداوار کو کم کریں گے ،ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کی اراضی ہیوی مکینیکل کمپلیکس کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ ،فیصل آباد میں تعلیمی ادارے بند