(24 نیوز) پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی پانچویں مقدمے میں گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عںہر گل خان نے سماعت کی، ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ہونے پر پولیس نے صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے صنم جاوید کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک ڈسکوکلب میں مفتی قوی کی رنگ رلیاں،حقیقت کھل گئی
پراسیکیوٹر رپورٹ
پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر اور تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ کی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ابھی مکمل نہیں ہوا، پراسیکیوٹر کی رپورٹ کے مطابق صنم جاوید اور دیگر کارکنان نے زمان پارک کے باہر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے، زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئی، ملزمہ نے دیگر افراد کے ساتھ ملزمان زمان پارک میں افسران پر تشدد کیا۔
پراسیکیوٹر رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر اشتعال انگیز تقاریر کیں اور کارکنان کو پولیس پر حملے کے لئے اکسایا، پولیس زمان پارک پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے آئی تھی، صنم جاوید اور دیگر نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیا۔
الزام
واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس میں صنم جاوید اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے، صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، صنم جاوید کو تھانہ ریس کورس کے مقدمہ نمبر 410/23 میں گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمہ پر زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔