ڈالر کا ریٹ گر گیا

Nov 14, 2023 | 11:30:AM

( اشرف خان )انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی،ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 45 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر برقرار ہے۔ 

انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 10 پیسے کاہوگیا،گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا،اس کے علاوہ  اوپن مارکیٹ میں یورو 307 روپے پر برقراررہا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 356 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 10 پیسے بڑھ کر 80 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 76.90 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ  16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 10.17 روپے مہنگا ہوچکا ہے،16 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پرتھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز ہوتےہی ڈالرکی قیمت میں مزید 13 پیسے اضافہ ہو ا تھا، علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 288 روپے ہو گئی  تھی۔

ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر  روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی آمد،پیٹرول مزید سستا؟

مزیدخبریں