پنجاب میں9ماڈل زرعی سنٹرزکے قیام کا اصولی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب)پنجاب بھر کے کسانوں کیلئے خوشخبری ،نگران حکومت نے 9ماڈل زرعی سنٹرزکے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زرعی سینٹرز کے قیام کیلئے حتمی پلان طلب کر لیا،ڈویژنل سطح پر ماڈل زرعی سنٹرز میں کاشتکاروں کو تمام سہولتیں میسر ہوں گی،سنٹرز میں کسان کو بیج، کھاد، پیسٹی سائیڈ، زرعی مشینری و آلات دئیے جائیں گے،پھل و سبزیاں اور دیگر اجناس کی مارکیٹنگ اور ذخیرے کی سہولت میسرہو گی۔
ضرورپڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس کام کرگیا،میگا پراجیکٹس کے روکے گئے 5 ارب 47 کروڑ کے فنڈز جاری
اضلاع میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت ماڈل زرعی سنٹرز قائم کیے جائیں گے،کاشتکار وں کوتمام سہولتیں ایک چھت تلے فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کردی گئی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ماڈل زرعی سنٹرز کے قیام کے امور کا جائزہ لیا گیا ،شرکاء کو اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں قائم ماڈل زرعی سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت وزراعت ایس ایم تنویر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری زراعت، زرعی ماہرین سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔