پاک افغان ازبک سہ فریقی مذاکرات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

Nov 14, 2023 | 13:15:PM

(24نیوز)پاک افغان ازبک سہ فریقی مذاکرات ،علاقائی تجارت اور رابطوں کی مضبوطی پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔
وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی سربراہی میں سہ فریقی مذاکرات ہوئے، گوہر اعجاز  کا کہنا تھا کہ سہ فریقی مذاکرات معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم ہیں،مذاکرات میں علاقائی رابطوں کی مضبوطی پر گفتگو کی گئی ہے ،تینوں ممالک کے مابین تجارت ، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ممالک علاقائی تجارت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،علاقائی ترقی سے مشترکہ خوشحالی آ سکتی ہے ۔

مزیدخبریں