(ویب ڈیسک)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہوگئے ہیں، خدشہ ہے کہ دونوں فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوئے ہیں۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریو خالد آفریدی اور فدا حسین شاہ شامل ہیں، دونوں فضائی میزبان اسلام آباد سے کینیڈا کی پرواز پی کے 772 سے ٹورنٹو پہنچے تھے۔
کینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے،پرواز دونوں افراد کو چھوڑ کر واپس آئی۔ فدا حسین شاہ کا پرسنل اسٹاف نمبر 61277 اور خالد آفریدی کا پرسنل اسٹاف نمبر 60744 ہے۔
خیال رہے کہ پی آئی اے اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد فضائی میزبان بیرون ملک جاکر سلپ ہوچکے ہیں، دونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میاں نواز شریف خصوصی پرواز سے کوئٹہ پہنچ گئے ،اہم ملاقاتیں
پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔