(24 نیوز)نارویجن کی معروف گلوکارہ ہیلری ایلیسن نے فلسطین کے حق میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے دوران کنسرٹ فلسطینی پرچم پہن لیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پرناروے کی فنکارہ ہیلری ایلیسن نے فلسطین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دوران کنسرٹ فلسطینی پرچم اٹھایا اور پہن لیا۔
انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھنڈا "سب سے زیادہ کمزور اور مضبوط انسانوں" کا ہے، گلوکارہ نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتی رہیں کہ 2023 میں بھی انہیں غزہ میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرنا پڑے گا،۔انہوں نے اپنے حمایتی بیان کو یہ کہتے ہوئے ختم کیا "یہ ہمیشہ آزاد فلسطین ہے۔"